مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کابینہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد سیف نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے بھارت میں فالز فلیگ آپریشن کی آڑمیں آمریت نافذ کر دی ہے۔
پشاور سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جو بھی فالز فلیگ آپریشن پر اعتراض کرتا ہے، اسے مودی سرکار کی طرف سے عبرت کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ جمہوریت کے دعوے دار ملک میں اس وقت آزادی اظہار پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا ہے ، فالز فلیگ آپریشن کے دفاع میں مودی فسطائیت پر اُتر آیا ہے، نریندرمودی نے آر ایس ایس کے نظریے کے پرچارمیں پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عوام بھی فالز فلیگ آپریشن کو حقیقت ماننے کے لیے تیار نہیں ، فالز فلیگ ڈرامے کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکا ہے ۔