پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکارکے تمام حربے ناکام ہونے سے بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے اخلاقیات اور بے شرمی کی تمام حدیں پار کرچکا ہے۔ دنیا کے سامنے پاکستان پر بے بنیاد الزامات بے نقاب ہونے کے بعد اب پاکستان کے اندورنی معاملات کو لیکر پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش شروع کردی ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا کی جانب سے اب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دوران حراست ذیادتی کی جھوٹی خبریں اور جعلی سکرین شاٹ شئیر کئے جارہے ہیں۔
بھارتی سوشل میڈیا کی جانب بےبنیاد پروپگینڈا کی جارہا ہے کہ پاکستانی میڈیا پر عمران خان کو دوران حراست ذیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی خبر شائع ہوئی ہے۔ درحقیقت پاکستان کے کسی بھی ادارے کی ویب سائٹ پر ایسی کوئی خبر شائع نہیں ہوئی۔ بھارت کے سوشل میڈیا صارفین نے جعلی سکرین شاٹ بنا کر اپنے عوام کو اپنی ناکامی چھپانے کےلئے گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں یوٹیوب بندش سے متعلق جعلی خبریں چلانے میں مصروف
اس حوالے سے ایک جعلی معاہدہ بھی شئیر کیا جارہا ہے جس میں سابق وزیراعظم عمران خان ، وزیر داخلہ یوسف کھوکھر اور پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کے دستخط ہیں۔
جعلی معاہدہ میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دوران حراست تشدد اور ذیادتی کا نشانہ نہ بنانے کی استدعا کررہے ہیں۔
جعلی معاہدہ میں مزید کہا گیا کہ چونکہ عمران خان کو امریکہ کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں ہے اس لئے ضامن کے طور پر پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے دستخط کئے ہیں اور وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے پر گمراہ کن رپورٹنگ، کشمیری عوام نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا