ترکیہ کا بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

ترکیہ کا بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

کراچی: ترک بحری جہاز بیوک ادا خیرسگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا، جہاں کراچی بندرگاہ پر جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جہاز کی آمد پر ترکیہ اور پاک بحریہ کے حکام موجود تھے جنہوں نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران پاک ترک بحری تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترک بحری جہاز کی آمد پاک ترک لازوال دوستی اور بھائی چارے کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار گھبراہٹ کا شکار، آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا

ترجمان پاک فوج کے مطابق ترک بحری جہاز کا یہ خیرسگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کا مظہر ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *