نااہل مودی حکومت کی انا نے معصوم خاندانوں کو ہجرت پر مجبور کر دیا، بھارت میں مقیم پاکستانی خاندانوں کو محض پاکستانی ہونے پر نکالا جانا ستم ظریفی کی انتہا ہے ۔
پندرہ سال سے مقیم جموں میں رہائش پذیر خاندان کو بھی بھارت چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا ، کشمیری خاتون نے مودی سرکار پر تنقید کرتے کہا کہ ہمیں بھارت سے نہیں، ہمارے گھروں سے بےدخل کیا جا رہا ہے ، دو معصوم بچوں کی تعلیم اور مستقبل برباد کر کے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوں، پہلگام میں حملہ آور ہندو تھے نہ ہی مسلمان، صرف جاہل اور شدت پسند تھے۔