پہلگام فالس فلیگ : بھارت نے کسی جنگ کے بغیر ہی پاکستان سے شکست تسلیم کرلی

پہلگام فالس فلیگ : بھارت نے کسی جنگ کے بغیر ہی پاکستان سے شکست تسلیم کرلی

بھارت نے کسی جنگ کے بغیر ہی پاکستان سے شکست تسلیم کر لی، بھارتی تجزیہ کار نے اپنے ویڈیو پیغام میں مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، اقوام متحدہ اجلاس کے بعد بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی۔

ویڈیو پیغام میں بھارتی تجزیہ کار نےمودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ’’آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے، اقوامِ متحدہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں کمال کی بات تو یہ ہے کہ 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں ، وہ برطانیہ، وہ فرانس جس سے ہم رافیل خریدتے ہیں، وہ امریکا جس سے ہم نے ہزاروں کروڑ کا اسلحہ خریدا، وہ بھی پاکستان کے ساتھ، صرف یہی نہیں روس جو ہمارا دیرینہ دوست ہے اور چین بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔

تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جب پاکستان نے کہا کہ ’’ ٹی آر ایف اور پاکستان کا نام نہیں آئے گا، تو کسی کی بھی ’’پی فائیو ملک‘‘ کی ہمت نہ ہوئی کچھ کہنے کی اور سب ہی پی فائیو ممالک نے کہا ہٹا دو۔ ان سب باتوں سے سب پی فائیو ممالک کا چہرہ سامنے آگیا نا!۔

 یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی، برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو پاکستان اور بھارت جانے سے روک دیا

تجزیہ کار نے کہا کہ وہ فرانس جس نے ہمیں ہتھیار بیچے، رافیل بیچا، وہ بھی اُس پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے جبکہ امریکا بھی، برطانیہ بھی، روس بھی اور چین تو پہلے ہی پاکستان کے ساتھ ہے، تو بلآخر پاکستان اقوام متحدہ میں بھی کامیاب ہوگیا جبکہ ہمیں وہاں بھی پچھاڑا گیا۔

بھارتی تجزیہ کار کے مطابق اب تو ہر طرف سے یعنی سعودی ہو، قطر ہو، یورپی یونین ہو، امریکا ہو، کینیڈا ہو، جاپان ہو، روس ہو اور چین سے بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا کہ جنگ مت کرو، سب کہہ رہے ہیں جنگ مت کرو، میں بچانے آ رہا ہوں۔ ایران بھی کہتا ہے جنگ مت کرو۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور پڑتے جا رہے ہیں لیکن لگتا ہے کہ بھارت حکومت کی حکمت عملی یہی ہے کہ ’’جنگ کرنی ہی نہیں‘‘ لیکن اس جنگ میں پسے گی تو بھارتی عوام اور عوام تو پس رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بےنقاب کر چکا ہے، خصوصی اجلاس میں پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام سختی مسترد کر دیا۔

editor

Related Articles