عمران خان نے کسی وی لاگرکی تعریف نہیں کی، انکا اکاونٹ ’’مس یوز‘‘ ہوا ہے، علیمہ خان

عمران خان نے کسی  وی لاگرکی تعریف نہیں کی، انکا اکاونٹ ’’مس یوز‘‘ ہوا ہے، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصا ف کے بانی چیئرمین عمران خان سے آج ان کی دو بہنوں نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد عمران خان کی بہن علیمہ خان ، جنھوں نے خود تو ملاقات نہیں کی تاہم دیگر دو بہنوں کی زبانی، تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے اپنے ایکس اکاونٹ سے کسی وی لاگر کی تعریف نہیں کی، ان کا اکاونٹ ’’مس یوز‘‘ ہوا ہے کیونکہ عمران خان شخصیات کی بجائے ملکی مسائل اور ایشوز پر بات کرتے ہیں، وہ انفرادی طور پر کسی کی تعریف نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کا اکاؤنٹ ’مس یوز‘ ہوا ہے ہم نے اس چیز کو روکنا ہے اسی لیے بہنوں نے احتجاج کر کے عمران خان سے کہا ہے کہ آئندہ آپ نے ایسے لوگوں کو نہیں ملنا۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان کی رہائی تک مائنز اینڈ منرل بل خیبر پختونخوا اسملبی میں پیش نہیں ہوگا۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے دوران ملاقات اپنی بہنوں سے دریافت کیا کہ علی امین گنڈاپور ان سے ملنے کیوں نہیں آرہے؟  دوسری جانب نواز شریف سے پارٹی پالیسی جاننے کےلئے ان کی پوری پارٹی کابینہ لندن اور اڈیالہ جیل جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری مرتبہ ہے، ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں، علیمہ خان

علیمہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کو مزید بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی تمام توانائیاں خیبر پختونخوامیں تحریک چلانے پر مرکوز رکھنی چاہئے۔ کیونکہ عوام موجودہ حالات سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں اس لئے تحریک چلانے کے لئے ذیادہ انتظار نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان نے سختی سے منع کیا ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی پارٹی کا کوئی بھی رہنما  کسی بھی سرکاری میٹنگ میں شریک نہیں ہوگا۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے جو ڈیل ہو رہی ہے اس میں یہ سمجھتے ہیں بہنیں رکاوٹ ہیں جا کر عوام کو واضح بتا دیں میں کوئی ڈیل نہیں کر رہا اور نا ہی کوئی ڈیل کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کو بشریٰ بی بی پر کس بات کا غصہ ہے؟ فیاض الحسن چوہان کا بڑا انکشاف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *