بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس پر پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد اب بھارت دباؤ میں آگیا ہے اورعرب ممالک سے رابطے کر رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے عرب دنیا کے حکمرانوں سے رابطہ کر کے عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ عرب حکمران خصوصاً اماراتی حکام کشیدگی کم کروائیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مظفرآباد، کوٹلی، باغ، احمد پورشرقیہ، مریدکے اور بہاولپور سمیت 8 مقامات پر اپنی فضائی حدود سے میزائل فائر کردیے تھے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
پاک فوج کی جانب سے ان حملوں کا فوری اور منہ توڑ جواب ملنے کے بعد دشمن پسپا ہونے پر مجبور ہوگیا۔