بھارت نے ایک بار پھر سے پاکستا ن کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میزائل فائر کیئے جن میں سے ایک میزائل پاکستان میں گرا اور تین میزائل بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گرے۔
پاکستان کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ کیا اور پاکستان پر چار میزائل فائر کیئے گئے جن میں سے ایک میزائل پاکستان کے سرحدی علاقے میں گرا اور بھارت کی جانب سے باقی فائر کیئے گئے تین میزائل بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گرے۔
سیکورٹی زرائع کے مطابق پاکستان کے سرحدی علاقے میں گرنے والے میزائل کے حوالے سے کسی جانی و مالی نقصان کا ابھی تک پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے۔