ایل او سی پر بھارتی فوج کوہزیمت کا سامنا ، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کردیں

ایل او سی پر بھارتی فوج کوہزیمت کا سامنا ، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کردیں

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر بھارتی جارحیت میں پہل کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

بھارتی جارحیت/ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کاروائیاں ، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں،   سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی  رِنگ کنٹوئر پوسٹ  تباہ کر دی جبکہ پاک فوج نے دشمن کی  پوکران  مارٹر بگھسر  پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا۔

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر کیلر سیکٹر میں دشمن کی مہیری پوسٹ خالصہ ٹاپ جبکہ رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ  پوسٹ  بھی تباہ کردی جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔

سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ اس سے قبل  بھی پاک فوج کی جانب سے  دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا جا چکا ہے،  ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی  فوج کو بھاری نقصان اٹھاناپڑ رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *