ایل اوسی پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں ، بھارت نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا

ایل اوسی پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں ، بھارت نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا

بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جن سے گھبرا کر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیے، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتیوں کا غرور خاک میں مل گیا، پاک فوج نے بھارت کے اب تک 77 ڈرونز گرا دیے

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کاروائیاں ، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں،   سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی  رِنگ کنٹوئر پوسٹ  تباہ کر دی جبکہ پاک فوج نے دشمن کی  پوکران  مارٹر بگھسر  پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا۔

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر کیلر سیکٹر میں دشمن کی مہیری پوسٹ خالصہ ٹاپ جبکہ رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ  پوسٹ  بھی تباہ کردی جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔

سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ اس سے قبل  بھی پاک فوج کی جانب سے  دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا جا چکا ہے،  ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی  فوج کو بھاری نقصان اٹھاناپڑ رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *