پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کے شعبے میں داخلے کے خواہشمند طلباء کیلئے میرٹ ایمنسٹی کی منظوری دے دی

پی ایم ڈی سی  نے میڈیکل کے شعبے میں داخلے کے خواہشمند طلباء کیلئے میرٹ ایمنسٹی کی منظوری دے دی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے 5 فیصد میرٹ کو کم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹیوں کے لئے میریٹ میں 5 فیصد کی ایمنسٹی کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستوں کے پیش نظر ایک بار کی رعایت دی گئی اور یہ سہولت صرف تعلیمی سال 2024–25 کے لیے دی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ آئندہ کسی داخلہ سیشن کے لیے مثال نہیں بنے گی اور میرٹ پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ 13 مئی 2025 کو کیا گیا تاکہ خالی نشستوں پر اہل امیدواروں کو موقع مل سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *