پنجاب حکومت نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی

پنجاب حکومت نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کئی سالوں سے نافذ برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس کو ختم کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ہو چکے ہیں، جن کے تحت برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کی فیس پنجاب بھر میں ختم کر دی گئی ہے۔ اب پیدائش اور وفات کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جا سکے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمپیوٹرائزڈ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری کیا جائے گا۔ شہری 7 سال تک یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں بلا معاوضہ اندراج کرا سکتے ہیں، جبکہ لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا سکولوں میں 50 ہزار نئے کلاس روم بنانے کا اعلان

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ہم شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، اور سروسز کے حصول کے لیے برتھ اور ڈیتھ کا ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کے اپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *