حکومت کا پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کے لیے منفرد اقدام

حکومت کا پٹرول پمپس پر پٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کے لیے منفرد اقدام

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ سدباب کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے فیول پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ گھریلو گیس کنکشنز کیلئے وزیرِ اعظم سے درخواست کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مقامی گیس دستیاب نہیں، نئے گھریلو کنکشنز امپورٹڈ گیس پر ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: تہران: آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات

علی پرویز ملک نے مزید بتایا ہے کہ بجلی گھر ایل این جی خریداری نہیں کر رہے، ایل این جی نہ خریدے جانے پر400 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس سپلائی روکنی پڑ رہی ہے۔ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایل بڑھائی گئی لیکن فی الحال پیٹرولیم قیمت پر اسکا اثر نہیں ہے۔ علی پرویز نے بتایا ہے کہ امریکا سے امپورٹ بڑھانے کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *