جاوید اختر نے بھارت میں کرائے پر گھر نہ ملنے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا

جاوید اختر  نے بھارت میں کرائے پر گھر نہ ملنے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا

بھارتی لکھاری جاوید اختر نے انڈیا میں ہندوؤں کی جانب سے گھر نہ دیے جانے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جاوید اختر نے حال ہی میں بھارتی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی،ہندوؤں کی تعریفیں کیں۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ جا وید اختر کو تو بھارت میں مسلمان ہونے کے ناطے کرائے پر گھر نہیں دیا جاتا اور اب وہ پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہیں۔

جا وید اختر نے پہلے طنزیہ انداز میں کہا کہ جی وہ بالکل درست کہہ رہی ہیں، وہ اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی سڑک پر سوتے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں انہیں ممبئی میں مسلمان ہونے کے ناطے گھر دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔

جا وید اختر کا کہنا تھا کہ دراصل ممبئی میں ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کو گھر نہ دینے میں بھی پاکستانی مسلمانوں کا قصور ہے کیونکہ وہاں مسلمانوں نے ہندووں کے ساتھ غلط سلوک کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *