پاکستان کی زبردست کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے، پون کھیرا

پاکستان کی زبردست کامیابی، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے، پون کھیرا

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی خارجہ پالیسی پرملک کے اندرسے شدید تنقید اٹھنا شروع ہوگئی ہے، بھارتی کانگریس رہنما پون کھیرا نے آپریشن سندور پر کئی سوالات اٹھاتے ہوئے اسے بھارت کی بڑی سفارتی ناکامی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت عالمی سطح پر تنہا، مودی حکومت کی سفارتی ناکامی بے نقاب

انڈین نیشنل کانگریس کے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے پون کھیرا نے بھارت کی عالمی سطح پر تنہائی کا پردہ چاک کرتے ہوئے مودی سرکار سے عالمی تعلقات کے حوالے سے اہم سوالات اٹھائے ہیں۔

پون کھیرا نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ کھیرا نے مودی سے سوال کیا کہ پاکستان اس وقت بین الاقوامی سطح پر بھرپور سفارتی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ کویت نے پاکستان پر عائد ویزا پابندیاں اٹھا لی ہیں۔ کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے، ’انہوں نے کہاکہ اس کا مطلب ہے کہ بھارت عالمی شراکت داروں کے درمیان اپنی حیثیت کھو رہا ہے۔

پون کھیرا نے بھارتی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ آج کون سا ملک بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر بھارت کے قریبی اتحادی روس نے بھی پاکستان کے ساتھ بڑے معاہدوں پر دستخط شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے اور اسے بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے بعد کویت، ایران اور دیگر خلیجی ممالک بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت ’ڈفر زون‘ بن گیا، بھارتی تجزیہ کار بھی مودی کی انتہا پسند پالیسیوں پر تنقید کرنے لگے

پون کھیرا نے کہا کہ چین اور روس پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں اور یہاں تک کہ امریکا بھی بھارت کو وارننگ جاری کر رہا ہے۔ یہ مودی کی خارجہ پالیسی کی حقیقت ہے۔

مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے کو غدار سمجھا جاتا ہے، پون کھیرا

 انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خارجہ پالیسی یا قومی سلامتی پر کوئی سوال اٹھائے تو اسےغدار قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرنا اب غداری سمجھا جاتا ہے۔

پون کھیرا نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی سفارتی اور خارجہ پالیسی کی ناکامیاں تیزی سے نظر آ رہی ہیں اور عوامی جانچ کے مستحق ہیں۔

دریں اثنا دفاعی تجزیہ کار بھی اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کے تناظر میں سفارتی فتح حاصل کر لی ہے۔ ایک دفاعی ماہر کا کہنا تھا کہ ہر ملک پاکستان کے ساتھ معاہدے کر رہا ہے جبکہ بھارت کو تنہائی کا سامنا ہے۔

ایک اور دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ مودی کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ پاکستان کے ہاتھوں اپنی بدترین شکست کو چھپا نہیں سکتے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *