امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ ہو اجس میں تجارتی ٹیرف سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ ہو اجس میں تجارتی ٹیرف سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ سے تجارتی ڈیل کی پیچیدگیوں پر بات چیت کی ، یہ کال تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی اور اس کا نتیجہ دونوں ممالک کے لیے بہت مثبت نکلا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں جلد ملاقات کریں گی اور تجارتی ڈیل کو فائنل کریں گی ،امریکی ٹیم میں سکاٹ بیسنٹ، ہاورڈ لوٹنک اور جیمیسن گریر شامل ہوں گے، چینی صدر نے مجھے اور خاتون اول کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی ۔ امریکی صدر نے کہا کہ چینی ہم منصب سے بات چیت مکمل طور پر تجارت پر مرکوز تھی، روس،یوکرین یا ایران کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
اس حوالے سے چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے تحفظات کا احترام کرنا چاہیے، امریکا کو تائیوان کے معاملے پر احتیاط کرنی چاہیے ، ڈونلڈٹرمپ کے دورہ چین کا خیر مقدم کریں گے ،دو نوں ممالک کو غلط فہمیاں دور کرنےکے مل کر کام کرنا ہوگا۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امریکا کو چین کیخلاف کئے گئے منفی اقدامات ختم کرنا ہونگے، چین اور امریکا کو باہمی احترام اور تعاون کے ذریعے اپنے تعلقات کو مثبت سمت میں آگے بڑھانا چاہیے،دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے خدشات کا احترام کرنا چاہیے اور باہمی مفادات کے لیے کام کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے