وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

 گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہل کاروں نے ان کا استقبال کیا۔

عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیرِاعظم کا دورہ 5 اور 6 جون کا ہے، وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے، عید کے  دن ہی وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پربات چیت ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

editor

Related Articles