بھارت کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی ناگزیر تھی، شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیراعظم اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

بھارت کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی ناگزیر تھی،  شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیراعظم اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم اور تاجک صدر سے عید پر ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے قیام امن کے لیے پاکستان کی خواہش اور عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پوری قوم کو عیدالاضحیٰ مبارک، اتحاد، یکجہتی اور قربانی کا راستہ ہی کامیابی کا باعث بنتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سیری انور ابراہیم اور تاجک صدر امام علی رحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور علاقائی امن و تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ملائیشیا کے متوازن اور اصولی مؤقف پر اظہار تشکر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی اور مسلم امہ کے اتحاد اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے امن کی دعا بھی کی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ
شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے لیکن اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی حالیہ فوجی اشتعال انگیزی کے جواب میں بروقت اور فیصلہ کن کارروائی ناگزیرتھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ ہم نے علاقائی امن کے وسیع تر مفاد میں امریکا اور دیگر دوست ممالک کی ثالثی میں جنگ بندی کو قبول کیا ہے۔
اب ہم کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بامعنی بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
اس کے علاوہ شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی اور بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران تاجکستان کے متوازن کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نواز شریف نے گلیشیئر کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر صدر رحمان کو مبارکباد دی اور دوشنبے کے حالیہ دورے کے دوران ان کی پرتپاک مہمان نوازی کا اعتراف کیا۔
انہوں نے تاجک صدر کو مستقبل قریب میں اسلام آباد کے سرکاری دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کام کیا ہے۔
صدر مملکت نے عید الاضحی ٰ کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *