روایتی جنگ کے بعد آبی جنگ میں بھی بھارت کو ہی شکست ہوگی، خواجہ آصف

روایتی جنگ کے بعد آبی جنگ میں بھی بھارت کو ہی شکست ہوگی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دریاؤں کے بہاؤ میں مبینہ ہیرا پھیری کے خلاف سخت بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ روایتی جنگ میں بھارت کو شکست دی ہے اب آبی جنگ میں بھی بھارت کو شکست دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اتحاد میں پڑی دراڑیں اب یکجہتی کے مضبوط احساس میں بدل چکی ہیں، خواجہ آصف
نجی ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ اس سے کافی کم ہے جو ہونا چاہیے تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان کے پانی کے حقوق کو محدود کرنے کے لیے جان بوجھ کر اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو روایتی جنگ میں شکست ہوئی تھی اوراب ہم اسے آبی جنگ میں بھی شکست دیں گے۔
پاکستان کی مسلح افواج طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ فوج نے غیر ملکی خطرات کا فیصلہ کن جواب دے کر بھارت کو تاریخی شکست سے دو چار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اب بھی اپنے زخموں کو چاٹ رہا ہے۔
خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی پر زور دیا کہ وہ فیصلہ کرے کہ وہ ‘ایک شخص کی سیاست جاری رکھنا چاہتی ہے یا پاکستان کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے رہنما حکومت کے ساتھ نجی رابطے میں ہیں، جس سے اپوزیشن پارٹی کے اندر ممکنہ دراڑوں کا اشارہ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:نریندر مودی ایک شکست خوردہ جواری کی طرح بولا رہا ہے، خواجہ آصف
معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے خواجہ آصف نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور بین الاقوامی ادارے اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے اور مستقبل اس سے بھی بہتر ہوگا۔
چند روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی خطے کے آبی وسائل پر بھارت کی مسلسل دھمکیوں اور جارحیت کے خلاف سخت تنبیہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی معاہدوں کے تحت اپنے حقوق کے دفاع کے لیے پوری قوت اور قومی اتحاد کے ساتھ جواب دے گا۔
پاکستان کی آبی سلامتی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پانی کے مسئلے پر بھارت کے مؤقف کو اس کے تکبر اور تسلط پسندانہ ذہنیت کا تسلسل قرار دیا۔ انہوں نے آبی تحفظ کے حق کو ایک اجتماعی قومی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی طرح ہم بھی بھارت کی آبی جارحیت کا جواب دیں گے اور پاکستان فاتح بن کر ابھرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *