خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور گردونواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔
ابھی تک فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
چند روز قبل کراچی کے علاقے ملیر میں ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.0 ریکارڈ کی گئی تھی۔
سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق کراچی میں زلزلے کے ایک اور معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔