راول ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے، دو جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک

راول ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے، دو جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک

اسلام آباد۔ راول ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان پانی میں ڈوب گئے، جن میں سے دو جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہ زیب اور عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تیسرے نوجوان عبدالاحد کو بھی ڈیم سے نکال لیا گیا ہے۔ عبدالاحد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت نہایت تشویشناک ہے اور وہ زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں جاں بحق نوجوان پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی تھے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو راول ڈیم سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادمیٹرو اور الیکٹرک بس کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *