عیدالاضحیٰ کی تعطیلات گزارنے 6 لاکھ سے زائد سیاح خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پہنچے

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات گزارنے 6 لاکھ سے زائد سیاح خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پہنچے

صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات موسم گرما اور موسم سرما دونوں میں سیاحوں کا مسکن بن جاتے ہیں مگر عید کے دنوں میں اس رش میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔

عید ہو اور شہری گھروں میں بیٹھے رہیں ایسا تو ممکن نہیں ، خاص طور پر خطرناک گرمی میں سکون کے سانس لینے کے لیے خیبرپختونخوا جانا تو بنتا ہی ہے ، عیدالاضحی کی چھٹیاں گزارنے کے لیے ملک بھر سے چھ لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بیشتر اضلاع اپنے قدرتی حسن اور پُرفضا مقامات کی وجہ سے ٹورسٹ سپاٹس سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ 2025-26 : بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز

ان علاقوں میں ضلع سوات کا کالام، مالم جبہ، (کمراٹ) اپر دیر، چترال کی وادی کیلاش، (شندور) اپر چترال، گلیات، نتھیا گلی اور ناران کاغان کی حسین وادیاں شامل ہیں۔

7 سے 9 جون تک ٹورسٹ ڈیٹا انفلکس کے  اعداد و شمار کے مطابق دیر اپر میں  85ہزار ، گلیات  ایک 77ہزار 500، اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔

اسی طرح  ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار 884 سیاحوں نے رخ کیا، لویر چترال میں 18 ہزار365 جبکہ سمپوغ میں 25 ہزار 994 سیاح آئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *