حکومت آسانیوں کے باوجود گروتھ بجٹ نہیں لاسکی، مفتاح اسماعیل

حکومت آسانیوں کے باوجود گروتھ بجٹ نہیں لاسکی، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ بجٹ پرانے بجٹس سے مختلف نہیں ہے، حکومت آسانیوں کے باوجود گروتھ بجٹ نہیں لاسکی۔

مفتاح اسماعیل نے انٹرویو میں کہا کہ تیل سمیت عالمی قیمتیں کم تھیں اور فوج بھی حکومت کے ساتھ تھی، پھر بھی کوئی بڑا فیصلہ نہیں کیا۔

وفاقی بجٹ پیش ہوتے ہی پشاور میں چینی کی قیمت بڑھ گئی

ان کا کہنا تھا کہ اس سال حکومت کیلئے بنیادی اصلاحات کرنا سب سے آسان تھا مگر بنیادی اصلاحات نہیں کی گئیں، سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جس طرح 2 اعشاریہ 68 کی شرح نمو لائے، اس طرح تو یہ اگلے سال 6 فیصد کی شرح نمو بھی لے آئیں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ جب تک این ایف سی ایوارڈز میں صوبوں کے پیسے کم نہیں کریں گے، صوبائی ریونیو بورڈز پیسے جمع نہیں کریں گے تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *