اسرائیلی حملوں کیخلاف ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئے، فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
تہران میں اسرائیل مخالف احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔
ایرانی عوام نے حکومت سے اسرائیل کو فوری اور بے رحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کے شہر قم میں بھی جمعہ کی نماز کے بعد شہریوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل کو فیصلہ کن جواب ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تبریز کی جامع مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی، نمازیوں نے اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔