عوام کے لیے بری خبر ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔