فیلڈمارشل کا امریکا میں پرتپاک استقبال، اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں، سید عاصم منیر کا خطاب

فیلڈمارشل کا امریکا میں پرتپاک استقبال، اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں، سید عاصم منیر کا خطاب

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے پرتپاک استقبال کیا ہے، جہاں جنرل سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا سفیر قرار دیتے ہوئے ملکی استحکام میں ان کے کردارا کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جراتمندانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں۔

 دورے کے دوران آرمی چیف نے واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فیلڈ مارشل و آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تارکین وطن نے آپریشن بنیان مرصوص، معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی کھلے دلوں تعریف کی۔

اوورسیز پاکستانیوں سے یہاں خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل و آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کا سفیر قرار دیا اور کہا کہ استحکام پاکستان میں اووسیز پاکستانیوں کا کردار لائق تحسین ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کی معاشی ترقی کےلیے وزیراعظم کی کاوشوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھی اہم کردار ہے، سفینہ خان

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معیشت، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں پاکستان کی اعلیٰ کامیابیوں عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بہتر کرنے میں اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنے تجربات اور تجاویز شیئر کیں۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیںپانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، پاکستانیوں کے اس حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کی یہ بات چیت مقصد اور عزم کی تجدیدی عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں آرمی چیف اور سمندر پار پاکستانیوں نے مزید محفوظ، خوشحال اور لچکدار پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *