جی7 ممالک کا اجلاس، نریندر مودی کے کینیڈا پہنچتے ہی سکھ تنظیموں کا شدید احتجاج

جی7 ممالک کا اجلاس، نریندر مودی کے کینیڈا پہنچتے ہی سکھ تنظیموں کا شدید احتجاج

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جی7 ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا پہنچتے ہی سکھ تنظیموں نے شدید احتجاج کیا اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان زندہ باد، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ، فلک شگاف نعرے

کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو سفارتی مجبوری کی وجہ سے دعوت دی گئی، نریندر مودی کے کینیڈا پہنچنے پر سکھ فارجسٹس اور خالصتان تحریک کے ہزاروں سکھ سڑکوں پر نکل آئے اور نریندر مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

کینیڈا میں سڑکوں پر سکھ کمیونٹی کینیڈا میں قتل کیے گئے ہردیب سنگھ نجر کے حق میں نعرے بازی کرتی رہ، نریندر مودی کی خام خیالی تھی کہ وہ جی 7 اجلاس کے دوران دنیا اور سکھوں کی نظروں سے بچ نکلیں گے۔

یہاں پر سکھ برادری نے البرٹا کی کناناسکی ہائی وے پر احتجاجی استقبالیہ دے کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پرتپاک استقبال کا خواب چکنا چور کر دیا۔

مزید پڑھیں:سکھ کمیونٹی کا لندن میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی آمد پر شدید احتجاج

یہاں پر سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا جی 7 کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ مودی سرکار قاتل حکومت ہے، کینیڈا میں سکھ کمیونٹی نے برہمی کا اظہار کیا کہ مودی کو مدعو کرنا درست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈین حکومت ہردیب سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسی’را‘ پر عائد کرچکی ہے۔

سکھ کمیونٹی مطالبہ کر رہی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر کٹہرے میں ہونا چاہیے تھا، جی 7 اجلاس میں اس کی شرکت عالمی اقدار پر سوالیہ نشان ہے۔

مظاہرین نے خالصتان کے حق میں بھی نعرے لگائے۔مظاہرے میں شامل سکھوں نے کینیڈا میں قتل کیے گئے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیب سنگھ نجر کے حق میں نعرے بلند کیے ۔ ہردیب سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسی را پر عائد کیا گیا ہے۔

بھارت کو جی7سربراہی اجلاس کاشرکت کا دعوت نامہ اجلاس کے آغاز سے چند روز قبل موصول ہواہے، جس سے کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے جب نئی دہلی پر کینیڈا کی سرزمین پر سکھ رہنما کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا پر ان کا وہاں شاندار استقبال کیا گیا ہے، پاکستانی کمیونٹی نے جگہ جگہ بل بورڈ نصب کر رکھے تھے جن پر سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *