ایران کا ایک بار پھر سے تل ابیب پر میزائلوں سے بڑا حملہ جاری

ایران کا ایک بار پھر سے تل ابیب پر میزائلوں سے بڑا حملہ جاری

ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں سے ایک بار پھر سے بڑا حملہ کردیا جس کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔

اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوگیا، ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں، حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تل ابیب میں مسلسل سائرن بجنے کی آوازیں آرہی ہیں، شہریوں کو بنکر میں جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر مزید میزائل داغے گئے ہیں، اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں زور دار دھماکے سنے گئے ہیں۔ اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم دباؤ کا شکار ہوگیا امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم دباؤ کا شکار ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دے دیا

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق انٹرسیپٹرز سپلائی نہ ہوئی تو دفاعی نظام مفلوج ہوسکتا ہے، ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل کادفاعی نظام تھکنے لگا ہے، انٹرسیپٹرز نہ ملے تو اسرائیلی دفاعی نظام 10سے20دن چل سکے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *