Skip to content
جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفرایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
Home - آزاد سیاست - جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفرایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
بلوچستان کے ضلع جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ٹرین کی آمدورفت معطل کر دی گئی جبکہ متاثرہ ٹریک کی مرمت اور بحالی کے لیے ریلوے عملہ متحرک ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔