پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز، ڈالر مہنگا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز، ڈالر مہنگا

پاکستان  سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج صبح کاروبار کا آغاز منفی دیکھا گیا ہے  جبکہ ڈالر بھی مہنگا ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان  سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج صبح کاروبار کا آغاز منفی دیکھا گیا ہے جہاں بازارِ حصص کے 100 انڈیکس 281 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 21 ہزار   689 پوائنٹس پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان سامنے آیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے بری خبر،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

  دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جہاں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  283.41 روپے سے بڑھ کر 283.50 روپے پر پہنچی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کم ہوکر 121971 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں اکاروباری دن میں 100انڈیکس 1076 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں 1.15 ارب شیئرز کےسودے 27.98 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے کم ہوکر 14780 ارب روپے ہے۔

قبل ازیں گزشتہ پفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قمیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

یہ بھی پڑھیں :یہود و ہنود کا نیا گٹھ جوڑ ، بھارت اسرائیل اتحاد کے خفیہ معاشی رازوں سے پردہ اٹھ گیا

کاروباری حلقوں کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد، مالیاتی پالیسی میں تسلسل اور متوقع معاشی اصلاحات کے باعث دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سرمایہ کاروں نے ’مثبت بجٹ‘ کے تناظر میں کھل کر سرمایہ کاری کی تھی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا تھا، اور ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر گیا تھا۔

 اسرائیل کے ایران پر حملہ کے بعد عالمی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *