وفاقی حکومت کا سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے،  ڈیجیٹل ٹیکس کے حوالے سے غلط فہمی پائی جاتی تھی ، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا، چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرے گی، پی ڈبلیو ڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ  

اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ کی یونیورسٹیزکیلئے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے، سندھ کی جامعات کیلئے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب 60 کروڑ کر رہے ہیں، ہم سب نے ملکر ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے قائمہ کمیٹی خزانہ نے مسترد کردیا تھا۔

حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور بجٹ کی منظوری سے قبل ہی دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: سولر کا بڑھتا رجحان، حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسرائیل ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں: اسحاق ڈار

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل دو درجن سے زائد او آئی سی ممالک نے ایک بیان جاری کیا ہے، ان تمام ممالک نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کی ہے، یہ بیان ان تمام ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر سامنے آیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن ضروری ہے، اسرائیل ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں :ایران، اسرائیل جنگ روکنے کیلئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے ، وزیراعظم

سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ کی شدت نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ عالمی امن و استحکام کیلئے بھی ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے، اسی لئے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک نے اس حوالے سے متفقہ قرارداد منظور کی ہے تاکہ خطے میں امن و امان کے قیام کی کوششوں کو تقویت دی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *