ویب ڈیسک۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، آیت اللہ علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو قبول نہیں کریں گے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ “امن یا جنگ ایران پر مسلط نہیں کی جا سکتی۔” انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ایران، ایرانی قوم اور اس کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ اس قوم سے دھمکی آمیز زبان میں کبھی بات نہیں کریں گے، کیونکہ ایرانی قوم ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
یہ بھی پڑھیں ایرانی حملوں اور میزائلوں کی ہیبت اسرائیلیوں پر طاری ، ملک چھوڑ کر بھاگنے لگے
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے سزا بھگتنا ہوگی۔
صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ جو لوگ ایران کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ بخوبی واقف ہیں کہ ایرانی قوم دھمکیوں کا مؤثر جواب دینا جانتی ہے۔
دوسری جانب عرب میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران خطے میں بہت ذمہ دارملک ہے، جنگ میں کسی کی شمولیت سے مکمل جنگ اور خطے کےلئے سنگین نتائج ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کا جدید ترین ’ہرمز‘ ڈرون مار گرایا