بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے بھارتی خفیہ ایجنسی کی ناکامی کا عتراف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ ہاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر مبارکباد دیتے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ پہلگام میں برا ہوا تاہم اب مودی جی کو کچھ کرنا چایئئے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے بھی اس ملاقات کے اثرات سامنے آ ئیں گے۔