اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سنسنی خیز بیانات کے بعد ایران کا معاملہ بات سے حل کرنے کی کوشش جاری ہے، اس سلسلے میں سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اور یورپی وزرائے خارجہ بھی ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے،اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے کی۔ خبر ایجنسی کاکہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ایرانی درخواست کو پاکستان ،چین اور روس کی حمایت حاصل ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران سے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی بھی بات چیت جمعہ کو ہو گی جس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے، مذاکرات جینیوا میں ہوں گے جس کے بعد ماہرین کی سطح پر اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ کیا جائے گا۔

مزید پڑھین: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی میڈیا اور مودی سرکار میں کھلبلی

ذرائع کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ جمعے کو جنیوا میں ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے۔ ذرائع خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات پرامریکا نے بھی اتفاق کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *