Skip to content
وزارت داخلہ نے ملک بھر میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی
Home - تازہ ترین - وزارت داخلہ نے ملک بھر میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی
وزارت داخلہ نے محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی فوج تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج تعینات کرنے کی منظوری دی، اسلام آباد میں بھی فوج تعینات کی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔