محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں اساتذہ کو ریگولرائز کرنے سے متعلق ایک اہم کمیٹی کے اجلاس کے بعد پنجاب بھر میں 14,000 سے زائد ایجوکیٹرز کو ریگولرائز کرنے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے جن میں 3,000 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (AEOs) بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ اجلاس کے دوران حکام نے یقین دلایا کہ ریگولرائزیشن کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔ کمیٹی نے تصدیق کی کہ پی پی ایس سی امتحانات کی ضرورت کے بغیر باقاعدہ تقرریوں کی سفارش کرنے والی سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھیجی جائے گی۔
پنجاب ٹیچرز یونین (PTU) کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی، جنہوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی، انکی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا اور اسے صوبے بھر کے ماہرین تعلیم کا دیرینہ مطالبہ قرار دیا۔
انہوں نے پنجاب کے وزیر تعلیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو ہزاروں کنٹریکٹ اساتذہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جانب “ایک قابل ستائش قدم” قرار دیا۔