مودی سرکار کی عوام دشمن اور استحصالی پالیسیوں کے خلاف مہاراشٹر بھر میں شدید عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے، ای چالان کے نام پر ٹرانسپورٹروں کو مسلسل ہراساں کیے جانے اور غیرمنصفانہ جرمانوں کے خلاف ریاست بھر میں ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں نے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع کر دی ہے۔
جس میں ڈیڑھ سے دو لاکھ کے قریب مال بردار گاڑیاں شامل ہو چکی ہیں،منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی اس ہڑتال نے نہ صرف ریاستی معیشت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے بلکہ مودی حکومت کی ناقص اور جابرانہ پالیسیوں کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔
جس کے باعث ٹرانسپورٹ سے وابستہ لاکھوں افراد معاشی عدم استحکام اور ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں،احتجاج کی قیادت کرنے والی ایکشن کمیٹی کے کنو ینئر اُدے برگے نے واضح کیا ہے کہ جب تک ٹرانسپورٹ برادری کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور ہراسانی کا سلسلہ بند نہیں ہوتا، ہڑتال جاری رہے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ای چالان کے نام پر گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس ظلم کے پیچھے مرکز کی وہ پالیسیاں ہیں جن کا مقصد صرف غریب اور محنت کش طبقے کو نچوڑنا ہے۔
ہڑتالی ٹرانسپورٹروں نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ وہ عوامی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے دودھ، سبزیوں اور دواؤں جیسی اشیائے ضروریہ کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن باقی تمام مال بردار سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں۔
اس ہڑتال کے نتیجے میں ممبئی سمیت تمام صنعتی شہروں میں نقل و حمل مفلوج ہو چکا ہے اور معیشت کو شدید دھچکا لگ رہا ہے یہ احتجاج اس حقیقت کی جانب ایک اور اشارہ ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے نافذ کی جانے والی پالیسیاں زمینی حقائق سے یکسر نابلد ہیں اور صرف کارپوریٹ مفادات کے تحفظ پر مبنی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :مودی سرکار کی ہندوتوا انتہا پسندی عروج پر، اذان پر بھی پابندی عائد کردی
یہ حقیقت اب سب پر عیاں ہو چکی ہے کہ مودی نہ صرف ایک نااہل حکمران ہے بلکہ اپنے سیاسی زوال کو چھپانے کے لیے عوام پر جبر و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں پاکستان کے ہاتھوں سفارتی و دفاعی محاذ پر شرمناک ناکامی کے بعد مودی مکمل طور پر ہوش و حواس کھو بیٹھا ہے اور اپنی خفت مٹانے کے لیے اندرون ملک عوام دشمن پالیسیاں مسلط کر رہا ہے۔
لیکن اب عوام جاگ چکے ہیں اور وہ اس فسطائی سوچ کے خلاف میدان میں نکل آئے ہیں نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے بھارت میں ایک عوامی طوفان اٹھنے والا ہے جو مودی سرکار کو بہا لے جائے گا۔