محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں ’’گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ‘‘ کا الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں ’’گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ‘‘ کا الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں ہیٹ ویو کے باعث گلیشیئر پگھلنے کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ایم ڈی کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری الرٹ کے مطابق درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور موسمی نظام کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں حساس شمالی وادیوں میں اچانک سیلاب آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، ممکنہ سیلاب کا ہنگامی الرٹ جاری

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پگھلتے ہوئے برفانی تودوں کے نتیجے میں گلیشیئر جھیلیں اچانک پھٹ سکتی ہیں، جس سے گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ(جی ایل او ایف) کے تباہ کن واقعات رونما ہوسکتے ہیں اور ملحقہ وادیوں اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خاص طور پر گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے رہائشیوں، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ موجودہ اور آئندہ ہفتے کے دوران صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

اس خطرے کے پیش نظر ’پی ایم ڈی‘ نے تمام متعلقہ محکموں اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو چوکس رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:سوات میں سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری

محکمہ موسمیات نے 10 محرم الحرام کو اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متوقع بارشوں کی شدت کے باعث پنجاب کے نشیبی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس کے برعکس سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کراچی اور حیدرآباد میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *