بھارت کے لیے بڑا دھچکا: ‘سردار جی 3’ نے عالمی ریکارڈ توڑ دیے، شمالی امریکاکی ٹاپ 12 فلموں میں شامل

بھارت کے لیے بڑا دھچکا: ‘سردار جی 3’ نے عالمی ریکارڈ توڑ دیے، شمالی امریکاکی ٹاپ 12 فلموں میں شامل

بھارتی سنیما کو اُس وقت ایک غیر معمولی جھٹکا لگا جب پنجابی فلم ‘سردار جی 3’ نے بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے شمالی امریکا کے باکس پر ٹاپ 12 فلموں میں جگہ بنا لی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی دشمنی کی انتہا، جیوتی ملہوترا جاسوسی کیس کو پاکستان مخالف بیانیے میں فٹ کرنے کی کوشش، مقدمے نے نیا موڑ لےلیا

فلم نے 4 جولائی سے 6 جولائی کے ویک اینڈ کے دوران 11ویں پوزیشن حاصل کی، جو جنوبی ایشیا کے علاقائی سنیما کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

شمالی امریکا میں 2.76 ملین ڈالر کی کمائی

فلمی تجزیاتی ادارے ’سینمانیہ ورلڈ‘ کے مطابق، ‘سردار جی 3’ نے اپنے دوسرے ہفتے میں 751,660  ڈالرز کی کمائی کی، جس کے بعد اس کی مجموعی نارتھ امریکن آمدنی2.76 ملین ڈالر تک جا پہنچی۔ یہ کامیابی اس وقت اور زیادہ نمایاں ہو گئی جب فلم کا مقابلہ ہالی ووڈ کی بڑی فلموں جیسے Jurassic World Rebirth, How to Train Your Dragon, اور Mission Impossible: The Final Reckoning سے تھا۔

واحد پنجابی فلم

‘سردار جی 3’ نہ صرف بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ بنا رہی ہے بلکہ نارتھ امریکا کی ٹاپ فلموں کی فہرست میں شامل واحد پنجابی زبان کی فلم بھی ہے ۔ باقی تمام فلمیں ہالی ووڈ کی پروڈکشنز ہیں۔ یہ بات اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ پنجابی سنیما اب صرف جنوبی ایشیا تک محدود نہیں رہا، بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کو متاثر کر رہا ہے۔

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کا جادو

فلم میں مرکزی کردار دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر نے ادا کیے ہیں۔ ان کی زبردست اداکاری اور فلم کی جاندار کہانی نے دنیا بھر میں ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ‘سردار جی 3’ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر مواد معیاری ہو، تو علاقائی فلمیں بھی عالمی سٹیج پر جگہ بنا سکتی ہیں۔

برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں پذیرائی

نارتھ امریکا کے ساتھ ساتھ فلم نے برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور پاکستان جیسے ممالک کے سینماؤں میں بھی زبردست پذیرائی حاصل کی ہے، جو کہ جنوبی ایشیائی سینما کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

ایک نیا عالمی معیار

‘سردار جی 3’ کی شاندار کامیابی نہ صرف پنجابی سینما بلکہ پوری بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک چیلنج بن کر سامنے آئی ہے۔ یہ فلم اس بات کا پیغام دے رہی ہے کہ اگر مقامی ثقافت، زبان اور کہانی کو عالمی معیار پر پیش کیا جائے، تو دنیا بھر میں ناظرین اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ فلم عالمی باکس آفس پر جنوبی ایشیائی سنیما کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔

بھارت میں سردار جی 3 پر پابندی، نقصان کس کا ہوا

واضح رہے کہ بھارتی فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے کردار کے باعث بھارت نے مخاصمانہ روّیہ اپناتے ہوئے نمائش پر پابندی عائد کردی تھی، جس پر بھارتی لکھاری و نغمہ نگار جاوید اختر نے بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘کی بھارت میں نمائش پر پابندی کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا پیسہ ڈوبے گا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں مودی حکومت کی زیرسرپرستی مسلمان اور پاکستان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

حال ہی میں ’این ڈی ٹی وی‘ کے پروگرام ’کریئیٹرز منچ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید اختر نے فلم کی بھارت میں پابندی پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’سردار جی تھری‘ کی شوٹنگ کافی وقت پہلے ہوئی تھی، اس وقت حالات مختلف تھے اور اب حالات بدل چکے ہیں۔

جاوید اختر کے مطابق بھارت میں فلم کی نمائش پر پابندی لگانے سے نقصان پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا ہوگا، تو پھر ایسی پابندی کا کیا فائدہ؟

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *