سینئر صحافی مرتضی ٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک احمد نورانی اور عادل راجہ نے نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ریاست کے سربراہ بننا چاہتے ہیں۔
سینئر صحافی کالمنسٹ مرتضی ٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ملکی موجودہ نظام اندرونی سطع پرعوامی سطح پر،علاقائی،سفارتی اور معاشی طور پر مضبوط ہوا ہے تاہم اس ڈس انفارمیشن کے دور میں مفرور مسخروں (عادل راجہ ) احمد نورانی نے نیا سوشہ چھوڑا کہ فیلڈ مارشل ریاست کے سربراہ بننا چاہتے ہیں،اس شرلی کا مقصد سیاست کو افواہوں کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ہے۔
عادلراجہ اور احمد نورانی مفرور مسخرہ قرار دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ان دونوں نے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہےکہ اور انہوں نے کہا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیرریاست کےسربراہ بننے چاہتے ہیں اور مکنہ 27 ویں اور 28 ویں ترمیم کےبعد فیلڈ مارشل صدر بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح سے پورا نظام تلپٹ ہو جائیگا اور پھر محسن نقوی ملک کے وزیراعظم ہونگے۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ آج ملکی نظام ایک مکمل ہم آہنگی سے چل رہا ہے اور سویلین اور سیاسی قیادت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ تو ایسے ماحول میں ایسی بے سروپا قیاس ارائیاں کرنے والے ملک کیساتھ کیسے مخلص ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کئ بےے سروپا پر اپیگنڈے کی بنیادی وجہ ملک میں عدم استحکام لانا ہے کیونکہ صدر پیپلز پارٹئ سے ہیں تو لا محالہ ایسے پراپیگنڈے سے وہ الگ ہو نگے اور ملک ایک بار پھر سے سیاسی عدم استحکام کی جانب بڑھے گا۔