بی ایل ایف کی فوجیوں پر مبینہ حملے کی ویڈیوجعلی نکلی، بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب

بی ایل ایف کی فوجیوں پر مبینہ حملے کی ویڈیوجعلی نکلی، بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو، جس میں بلوچ لبریشن فرنٹ کے ہاتھوں چھ پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا، جعلی ثابت ہوئی ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر طبیعی اصولوں کے خلاف ہیں اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پھیلائی گئی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلنے والے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی جانے والی جعلی ویڈیو کا پردہ چاک کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بلوچ لبریشن فرنٹ (BLF) نے ایک حملے میں 6 پنجابی پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

یہ جھوٹا دعویٰ “بابا بنارس” نامی ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا، جسے رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را (RAW) کے آئی ٹی سیل سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

بابابنارس نامی اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو  کو آزاد فیکٹ چیک نے جعلی، گمراہ کن اور ڈیپ فیک قرار دیا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک لائٹ ٹیکٹیکل فوجی گاڑی کو آئی ای ڈی (IED) حملے کے دوران بغیر کسی نقصان کے محفوظ دکھایا گیا، آزاد فیکٹ چیک کی ڈیجیٹل فرانزک تحقیق نے دھماکے اور گاڑی کے ردِعمل میں سائنسی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی، جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ویڈیو مکمل طور پر تیار کردہ اور جعلی ہے۔

ماہرین کے مطابق، کوئی بھی ہلکی فوجی گاڑی اتنے شدید IED دھماکے کے بعد مکمل سلامت نہیں رہ سکتی ۔ یہ ویڈیو طبیعیات کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں مصنوعی ذہانت (AI) اور گہرے ترمیمی اثرات کا استعمال کیا گیا ہے، جس سے یہ ڈیپ فیک ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’’را‘‘سے منسلک X اکاؤنٹ کی پاکستانی ہیلی کاپٹر کے گرانے سے متعلق جھوٹی خبر بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک کاماننا ہے کہ بی ایل ایف حملے کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ہے وہ جعلی، ترمیم شدہ اور غلط معلومات پر مبنی ہے،یہ  ویڈیو ڈیپ فیک ہے اور حقیقت کے منافی مناظر پر مشتمل ہے اور اسے ناظرین کو گمراہ کرنے اور جھوٹے بیانیے پھیلانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک نے اس گمراہ کن معلومات کو ایک اور مثال قرار دیا ہے کہ کس طرح بھارت سے منسلک آن لائن نیٹ ورکس، بالخصوص را کے تعاون سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *