ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارتی ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی غلط معلومات کو بے نقاب کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔
اس جھوٹے دعوے کے ساتھ جو تصویر شیئر کی گئی، وہ درحقیقت ایک مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ تصویر ہے اور اس کا کسی بھی حقیقی پاکستانی میزائل تجربے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بھارتی X اکاؤنٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ میزائل کا ملبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے قریب ایک گاؤں میں گرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر محبوبہ مفتی کا راہول گاندھی کو خط، پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں معاملہ اٹھانے کا مطالبہ
Azaad Fact Check has debunked misinformation circulated by an India-based X account alleging a failed Pakistani ballistic missile test. The image in question is AI-generated and does not represent any real Pakistani missile test. https://t.co/XN0Y7fRwiF pic.twitter.com/MMJYLXZJpD
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 22, 2025

