9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، انصاف تب ہوگا،جب عمران خان کو سزا ملے گی، سینئر صحافی اظہر جاوید

9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، انصاف تب ہوگا،جب عمران خان کو سزا ملے گی، سینئر صحافی اظہر جاوید

سینئر صحافی اظہر جاوید نے کہا ہے کہ نومئی کو جو کچھ ہوا، سب کچھ کیمروں میں ریکارڈ ہے، ریاست کے خلاف ناکام بغاوت تھی، سزا بالکل ٹھیک ہوئی ہے تاہم 9مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے اور انصاف تبھی ہو گا جب عمران خان کو سزا ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اظہر جاوید نے 9 مئی کے حوالے سے تحریکِ انصاف کی قیادت کو سزاؤں کے حوالے سے واضح کیا کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے گئے ہیں اور 9کو جو کچھ ہوا، سب کچھ کیمروں میں ریکارڈ ہے، ریاست کے خلاف ناکام بغاوت تھی، سزا بالکل ٹھیک ہوئی ہے تاہم 9مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے اور انصاف تبھی ہو گا جب عمران خان کو سزا ملے گی۔

سینئر صحافی اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کو ایک منصوبہ بندی کے تحت ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کو ابھارنے کی سازش کے تحت کیا گیا اس دن کا انتظار کافی عرصے سے جاری تھا، تمام ثبوت سامنے ہیں ویڈیوز سامنے ہیں لوگوں کے بیانات سامنے ہیں کور کمانڈر ہاؤس کی جانب جاتے ہوئے یاسمین راشد کی ویڈیوز سامنے ہیں اور جو کچھ وہاں پر ہوا وہ تمام ریکارڈ ہے اس کے علاوہ میانوالی اور دیگر شہروں میں جو کچھ ہوا وہ ریاستی ادارو ں کے خلاف ایک ناکام بغاوت تھی۔

مزید پڑھیں: ‏9 مئی مقدمات، اپوزیشن لیڈر ‏پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھرسمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا

اب شواہد کی بناء پر ان کو سزا ہوئی ہے اور اسٹیٹ نے بھی سخت پیغام دیا ہےکہ جو بھی ریاستی اداروں کے خلاف جائیگا ان کے خلاف سخت ایکش یقینی بنایا جائیگا اور یہ پیغام عدالتو ں نے دیا ہے اور ان حالات میں اور بھی لوگوں کے ٹرائل ہو رہے ہیں انہیں بھی سزا دی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہاان سب عوامل کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے ، عمران خان اڈیالہ جیل میں انکی ایماء پر یہ سب کچھ ہوا ااور انہیں بھی انصاف کے تقاضوں کے مطابق سزا سنائی جائے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی جانب سے پاکستانی بیلسٹک میزائل تجربے کی ناکامی کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

تحریکِ انصاف قیادت نے کئی ماہ ان کارکنان کی زہن سازی کی اور انہیں ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا اور انہیں لڑنے کی تربیت دی گئی زمان پارک کے باہر کیا ہوتا رہا اس تناظر میں جب تک عمران خان کو سزا نہیں ہوتئ انصاف نہیں ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *