ای سی سی اجلاس میں 50 ہزار گھروں کیلئے مارک اپ سبسڈی کی منظوری کا امکان

ای سی سی اجلاس میں 50 ہزار گھروں کیلئے مارک اپ سبسڈی کی منظوری کا امکان

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس (ای سی سی) اجلاس میں 50 ہزار گھروں کیلئے مارک اپ سبسڈی کی منظوری متوقع ہے،  کمیٹی 20 سے 35 لاکھ روپے کے سستے قرضوں کی فراہمی کیلئے آج اسکیم کی منظوری دے گی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، ای سی سی اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مون سون کا چوتھا سپیل تیار، ملک میں بارشوں کے باعث اموات کی تعداد 266 ہو گئی

اجلاس میں  50 ہزار رہائشی یونٹس کیلئے مارک اپ سبسڈی کی منظوری متوقع ہے جس میں سستے گھروں کی اسکیم کیلئے سبسڈی، رسک شیئرنگ اسکیم شامل ہے۔

ای سی سی اجلاس میں گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان گرین ٹیکس اکانومی کی منظوری کا امکان ہے ، پاکستان اسکل امپیکٹ بانڈ کیلئے ایک ارب کی گارنٹی کی منظوری متوقع ہے۔

اسٹیل سیکٹر کی ترقی کیلئے جامع رپورٹ ای سی سی میں پیش ہوگی، شپ بریکنگ ری سائیکلنگ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیب نے ہاؤسنگ اور پراپرٹی سیکٹر میں فراڈ کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل نظام تیار کرلیا

 وزارت بحری امور  اس حوالے سے سمری اجلاس میں پیش کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *