معروف بھارتی تجزیہ نگار پروفیسر مکیشن کمار نے مودی سر کار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی ساکھ کھو چکا ہے اور نیٹو میں شامل 32 ممالک بھارت پرممکنہ پابندیاں لگانے کی جستجو میں ہے تاہم اس تمام تر صورتحال میں بھارت مکمل بے بس دکھائی دیتا ہے۔
آزاد ریسرچ کے مطابق معروف بھارتی تجزیہ نگار پروفیسر مکیش کمار نے کہا ہے کہ نیٹو میں شامل 32 ممالک بھارت پر ممکنہ پابندیاں لگانے کی جستجو میں ہے اور اس تمام تر صورتحال میں بھارت مکمل بے بس دکھائی دیتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت عالمی سطع پر اپنی ساکھ کھو چکا ہے اور عالمی تنہائی کا شکار ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ آج مودی کی ناکام ترین خارجہ پالیسی کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور بھارت جو کچھ عرصہ قبل خطے میں اپنی طاقت اور مضبوط معیشت کے زعم میں مبتلا تھا آج صورتحال یہ ہے کہ چین اور پاکستان کے بعد بنگلہ دیش اور نیپال بھی بھارت کو آنکھیں دکھا رہے ہیں اور بھارت کی مودی سرکار سر نیچے کیئے ہوئے ہیں کیونکہ خطے میں کوئی بھی انہیں اب وہ پہلے جیسی اہمیت ہیں دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی عسکریت پسندی کی کھوکھلی نمائش ، HAL رودرا اٹیک ہیلی کاپٹرز سے جنگی مشقیں، بھارتی فوج کی جنگی تیاریوں کی ویڈیوزسیاسی تھیڑ کی عکاسی ہیں
پروفیسر مکیش کمار نے بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے اپنی ناکام حکمتِ عملی اور خارجہ پالیسز کے سبب بھارت کو عالمی سطع پر سب سے الگ تھلگ کر دیا ہے اور کوئی بھی ملک پاکستان اور چین کے مقابلے میں بھارت کو اہمیت دینے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
انہون نے واضح کیا کہ آج بھارت برابری کی سطع پر کسی ملک سے بات نہیں کر سکتا اور مودی سرکار کی ناکامی کی اس سے بڑ ی کوئی اور کیا دلیل ہو گی۔