آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں ایک بڑا اپ سیٹ ہوتے ہوتے رہ گیا، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو صرف 4 رنز سے شکست دے دی ممبئی کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ جیکب بیتھل نے 55 اور ہیری بروک نے 53 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کی جانب سے بہترین اسکور قائم کیا۔ نیپال کی جانب سے دیپندرا سنگھ اور نندن یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو چیلنج کیا۔
180رنز کے ہدف کے جواب میں نیپال کی ٹیم نے شاندار مزاحمت کی اور انگلینڈ کے بولروں کو کئی بار مشکلات میں ڈالا۔ نیپال نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے رنز بنائے۔ آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے، مگر انگلش بولر سیم کرن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کو صرف 5 رنز بنانے پر مجبور کیا اور انگلینڈ کو فتح دلا دی۔
نیپال کی جانب سے دیپندرا سنگھ 44 رنز، روہت 39 اور لوکیش 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیم کرن، جوفرا آرچر اور لیوک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ میچ اپنے آخری اوور تک انتہائی دلچسپ رہا اور شائقین کے لیے سنسنی خیز لمحے پیدا کرتا رہا، جس میں انگلینڈ کی ٹیم کو مشکل سے فتح حاصل ہوئی۔