مولانا فضل الرحمن نے علی امین گنڈاپور کو گلے لگا لیا

مولانا فضل الرحمن نے علی امین گنڈاپور کو گلے لگا لیا

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے اپوزیشن قیادت کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں اور ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

عشائیے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی تقریب میں موجود تھے۔ علاوہ ازیں اپوزیشن کے دیگر ارکانِ پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اسلام آباد کی نئی جیل (نہ کے بنی گالہ) میں بھیجا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی

مولانا فضل الرحمان کی آمد کے موقع پر ان کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی۔ اپوزیشن کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جبکہ علی امین گنڈاپور نے بھی کھڑے ہو کر مولانا فضل الرحمان سے مصافحہ کیا اور گلے ملے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *