سیمنٹ، اینٹوں اور سریے کی نئی قیمتیں جاری

سیمنٹ، اینٹوں اور سریے کی نئی قیمتیں جاری

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، خصوصاً ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی صورتحال کے اثرات پاکستان میں بھی تیزی سے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب تعمیراتی شعبے میں استعمال ہونے والے بنیادی سامان، جیسے سیمنٹ، اینٹیں اور سریا بھی مہنگے ہو گئے ہیں، جس سے عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران لوہے، سیمنٹ اور اینٹوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث متوسط طبقے کے لیے گھر بنانا مزید مشکل ہو گیا ہے، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، جس کا براہِ راست اثر تعمیراتی سامان پر پڑا ہے۔

پاکستان میں سریے کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہیں، جہاں مختلف کمپنیوں کے نرخ فی کلو کے حساب سے دو سو انچاس روپے سے لے کر دو سو تریسٹھ روپے تک جا پہنچے ہیں،اسی طرح فی میٹرک ٹن قیمتیں بھی ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہیں، جس سے تعمیراتی منصوبوں کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سیمنٹ کے بعد ریت، بجری اور اینٹوں کی نئی قیمتیں مقرر

دوسری جانب سیمنٹ کی فی پچاس کلو بوری کی قیمت بھی مختلف شہروں میں بڑھ گئی ہے، کراچی میں قیمت تقریباً 1400، حیدرآباد میں 1498 روپے، سکھر میں پ1550 روپے جبکہ خضدار میں 1600روپے تک جا پہنچی ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ سمجھی جا رہی ہے۔

اگر یہی رجحان برقرار رہا تو نہ صرف بڑے تعمیراتی منصوبے متاثر ہوں گے بلکہ عام افراد کے لیے گھر کی تعمیر اور مرمت بھی مشکل تر ہو جائے گی،بلڈرز اور کنسٹرکشن کمپنیوں کا کہنا ہے کہ لاگت بڑھنے سے منصوبوں میں تاخیر اور بعض صورتوں میں کام روکنے جیسے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *