قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اس وقت علاقائی و عالمی سفارت کاری کا مرکز بن چکا ہے اور پاکستان امریکہ اسرائیل اور ایران کے تنازع کو کم کرنے اور ممکنہ جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرم سفارتی اقدامات کر رہا ہے۔
حالیہ پیش رفت میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور اہم مشاورت جاری ہے۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی بھی آئندہ چند گھنٹوں میں آمد متوقع ہے، جس سے سفارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران نے ممکنہ طور پر ایک ایسا سفارتی نمائندہ مذاکرات کے لیے بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جو براہ راست بات چیت میں حصہ لے سکے۔اسلام آباد میں ہونے والی یہ سفارتی سرگرمیاں خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہیں۔