پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا

پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلنے کے فیصلہ پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے شروع کی گئی بات چیت کامیاب رہی اور ایک ایسا خوشگوار حل نکلا جس نے کرکٹ کی اہمیت کو مقدم رکھا۔

راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی کے نمائندوں نے چیئرمین آئی سی سی کی نگرانی میں لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جس کے نتیجے میں تمام متعلقہ فریقین کے لیے قابل قبول حل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کیخلاف میچ ، پاکستان کے فیصلے نے آئی سی سی کے 174 ملین ڈالرز بچا لیے، بھارتی میڈیا

انہوں نے اس پیش رفت کو بہترین اور دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر نے آئی سی سی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لانا اور کولمبو میں میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا اور پاکستان کی شرکت یقینی ہے۔

راجیو شکلا نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور اس بات چیت سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات بھی ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کے لیے یہ صورتحال جیت کی علامت ہے اور میچ کے انعقاد سے کرکٹ ایک بار پھر مرکز توجہ بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا دل سے شکریہ ! سری لنکن صدر کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے اس اہم میچ کے اعلان نے کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مقابلہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مزید دلچسپ اور سنسنی خیز بنائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *